28 جون، 2023، 2:47 PM

پیرس میں پولیس کے ہاتھوں ایک 17 سالہ نوجوان کے قتل پر ہنگامے پھوٹ پڑے+ ویڈیو، تصاویر

پیرس میں پولیس کے ہاتھوں ایک 17 سالہ نوجوان کے قتل پر ہنگامے پھوٹ پڑے+ ویڈیو، تصاویر

 فرانسیسی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد مظاہرین پیرس کی سڑکوں پر نکل آئے جس کے نتیجے میں پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی میڈیا نے خبر دی ہے کہ منگل کی شام پیرس کے عوام اس شہر کے مضافاتی علاقوں میں پولیس کے ہاتھوں 17 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

نانٹر کے علاقے کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اعلان کیا کہ اس نوجوان کا قتل ایک کار کے معائنے کے دوران ہوا جس میں پولیس فورس کئی لوگوں کو لے جا رہی تھی۔ یہ نوجوان جائے وقوعہ پر پولیس کی جانب سے براہ راست گولی لگنے سے مارا گیا اور گولی چلانے والا فی الحال "قتل عمد" کے الزام میں زیر حراست ہے۔ 

کہا جاتا ہے کہ اس نوجوان کے قتل کی وائرل ہونے والی تصاویر فرانس کی عوام کے غصے کا باعث بنی۔ یوں مشتعل افراد نے کاروں اور عوامی مقامات کو آگ لگا دی۔

مظاہرے کا آغاز سب سے پہلے پیرس کے نواحی علاقے نانٹر کے پولیس اسٹیشن میں لوگوں کے ایک اجتماع سے ہوا اور تیزی سے شہر کے دیگر علاقوں میں پھیل گیا۔

پیرس میں پولیس کے ہاتھوں ایک 17 سالہ نوجوان کے قتل پر ہنگامے پھوٹ پڑے+ ویڈیو، تصاویر

 فرانس کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ رات ہونے والی جھڑپوں میں 15 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

News ID 1917461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha